Social

کھاریاں راولپنڈی موٹر وے اور پنجاب میں 4 بڑی سڑکوں کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والے منصوبے کھاریاں راولپنڈی موٹر وے کی حتمی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 42 قومی اسمبلی کے حلقے اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ شمالی پنجاب اور وسطی پنجاب کو ترقی کی نئی شاہراہوں سے آشنا کرے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ آج ایکنک نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والے منصوبے کھاریاں راولپنڈی موٹر وے کی حتمی منظوری دے دی ، 96 ارب کی لاگت سے بننے والا یہ منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہونے والی ایکنک کی میٹنگ میں پنجاب کی 130 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی چار بڑی سڑکوں کی منظوری بھی دی گئی ، ان میں کمالیہ ، شورکوٹ ، چوک اعظم ، لیہ سڑک شامل ہے ، دوسری حاصلِ پور سے بھاولنگر اور تیسری وہاڑی ، پاکپتن ، دیپالپور سڑک ہے جب کہ چوتھی سڑک جو بنائی جائے گی وہ شورکوٹ سے جھنگ شامل ہے ، اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کی 16 تحصیل کے دیہی علاقوں کے لئے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کے منصوبے کی آج ایکنک نے منظوری دے دی ۔
اسد عمر نے کہا کہ دہائی سے زیادہ نامکمل پروجیکٹ k 4 کا نئے ڈیزائن پر مشتمل 126 ارب روپے کا منصوبہ بھی ایکنک نے آج منظور کر دیا ، منصوبے کے تحت 2023ء اکتوبر تک 26 کروڑ گیلن پانی کراچی پہنچا دیا جائے گا ، کراچی ٹراسفورمیشن پلان کا وفاق کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 31 جنوری 2022ء ) ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والے منصوبے کھاریاں راولپنڈی موٹر وے کی حتمی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 42 قومی اسمبلی کے حلقے اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ شمالی پنجاب اور وسطی پنجاب کو ترقی کی نئی شاہراہوں سے آشنا کرے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ آج ایکنک نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والے منصوبے کھاریاں راولپنڈی موٹر وے کی حتمی منظوری دے دی ، 96 ارب کی لاگت سے بننے والا یہ منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہونے والی ایکنک کی میٹنگ میں پنجاب کی 130 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی چار بڑی سڑکوں کی منظوری بھی دی گئی ، ان میں کمالیہ ، شورکوٹ ، چوک اعظم ، لیہ سڑک شامل ہے ، دوسری حاصلِ پور سے بھاولنگر اور تیسری وہاڑی ، پاکپتن ، دیپالپور سڑک ہے جب کہ چوتھی سڑک جو بنائی جائے گی وہ شورکوٹ سے جھنگ شامل ہے ، اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کی 16 تحصیل کے دیہی علاقوں کے لئے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کے منصوبے کی آج ایکنک نے منظوری دے دی ۔
اسد عمر نے کہا کہ دہائی سے زیادہ نامکمل پروجیکٹ k 4 کا نئے ڈیزائن پر مشتمل 126 ارب روپے کا منصوبہ بھی ایکنک نے آج منظور کر دیا ، منصوبے کے تحت 2023ء اکتوبر تک 26 کروڑ گیلن پانی کراچی پہنچا دیا جائے گا ، کراچی ٹراسفورمیشن پلان کا وفاق کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE

آپ کا نام

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس

آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار

مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv