Social

وزیراعظم مخالفت نکتہ نظر کو سننے اور برداشت کرنے کی عادت ڈالیں۔صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں، پتہ نہیں وہ کیوں نالاں ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں باقی کھلاڑیوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں کھلی چھٹی دے دی جائے، سپریم کورٹ بار نے قانون کی تشریح کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔
عمران خان کو نوازشریف اور جہانگیر ترین سے خطرہ ہے حالانکہ یہاں ہزاروں لوگوں کا مسئلہ ہے،تاحیات نااہلی کا مقدمہ عوام کے مفاد کا معاملہ ہے۔وزیراعظم مخالفت نکتہ نظر کو سننے اور برداشت کرنے کی عادت ڈالیں۔احسن بھون کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل اچھے انسان ہیں ان کی مجبوری ہے کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ ہیں۔

اس لیے وہ قانون کے بجائے پراکسی پیٹیشن ایک آرگیومنٹ کو آگے بڑھا رہے ہیں، اپیل تیار کر رہے ہیں، جلد دائر کر دیں گے۔

احسن بھون نے مزید کہا کہ میرا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔قبل ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے نوازشریف اور جہانگیرترین کے پراکسی پیٹیشنر ہونے سے متعلق سوال پر جواب دیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے حکومت کی نوکری بھی تو کرنی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں احسن بھون کا کہنا تھاکہ ساری زندگی اس ادارے میں اعتراضات لگتے رہے ہیں، ہم اعتراضات کا جواب دیں گے اور توقع ہے نئے چیف جسٹس سب چیزوں پر غور کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ چھوٹی چھوٹی تکنیکی وجوہات پر ہی شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔اس موقع پر احسن بھون سے سوال کیا گیاکہ کہا جاتا ہے کہ آپ نوازشریف اور جہانگیرترین کے پراکسی پیٹیشنر ہیں اس پر ان کا کہنا تھاکہ اٹارنی جنرل نے اس حکومت کی نوکری بھی تو کرنی ہے، مجھے یقین ہے کہ اٹارنی جنرل جمہوری قوتوں کو سپورٹ کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv