Social

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید 463 ملین ڈالر کی کمی

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مزید 463 ملین ڈالر کی کمی سے 15.727 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے ہوئی۔زرمبادلہ کے ذخائر میںگرتا ہوا رجحان ملک کے لیے اہم ہے کیونکہ اگست 2021 سے اسٹیٹ بینک کو 4.346 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔


مرکزی بینک کے ذخائر گزشتہ سال اگست میں سب سے زیادہ 20.073 بلین ڈالر تھے۔گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں845ملین ڈالرکی کمی دیکھی گئی، جس نے کرنسی مارکیٹ کا اعتماد توڑ دیا۔28 فروری کو ختم ہونے والے اسی ہفتے کے دوران ملک کے ذخائر 22.085 بلین ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.356 بلین ڈالر تھے۔معاشی تجزیہ نگاراورسابق ممبر مینجنگ کمیٹی کے سی سی آئی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو بھی اس صورتحال کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv