Social

حکومت کے بہت سے لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں،آصف زرداری

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے بہت سے لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان کے حالات دن بدن بگڑتے جارہے، حکومت سنبھل نہیں رہی کبھی کس کی تھالی میں دیکھتے ہیں کبھی کدھر، اب غریبوں نے بھی ہاتھ اٹھا لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور حمزہ شہبازشریف بھی شریک تھے۔
دونوں جانب پارٹی کی سینئر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ شہبازشریف کی جانب سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال ، لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت کے کارناموں، جھوٹے دعوئوں، لارے لپوں سے تنگ آچکی ہے، پاکستان کے حالات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں، عوام حکومت کے کارناموں سے کب کی تنگ آچکی، عمران خان کی حکومت صرف جھوٹے دعوئوں، لارے لپوں کی حکومت ہے، ان سے حکومت سنبھل نہیں رہی کبھی کس کی تھالی میں دیکھتے ہیں کبھی کدھر، حکومت نے غریبوں کے پیسوں اور غریبوں پر بہت تجربات ہوگئے، لیکن یہ ہرجگہ ناکامی کیساتھ بےعزت ہوئے، اب غریبوں نے بھی ہاتھ اٹھا لیے ہیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ شہبازشریف نے مجھے اور یرے والد آصف زرداری کو دعوت دی، ہم نے اس دعوت کو قبول کیا، ہم ان سب کے شکر گزار ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے مشاورت کے سیاسی فیصلے لیے تھے ، منی بجٹ میں بھی ہم نے ملکر مخالفت کی، پی پی سی ای سی میٹنگ کے بعد آج ہماری پہلی ملاقات ہے، ہم نے اپنی جماعت کا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھ دیا ہے، ن لیگ اور اتحادیوں نے جو منصوبہ بندی کی ہے وہ بھی ہمارے سامنے آگئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv