Social

ڈرامے باز حکومت کا ایک اور ڈرامہ

لاہور (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا خون سے بھرے بیگ دکھا کرقوم سے جھوٹ بولنے کا ڈرامہ سامنے گیا، سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ ایک طرف حکمران بڑی محنت سے خون پسینہ بہا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہر طرف قوم کا خون چوسنے کا عمل زوروشور سے جاری ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ خون کا عطیہ دے رہی ہیں۔
جب ان کا خون لینے کیلئے بلڈ بیگ لایا گیا جو پہلے ہی خون سے بھرا ہوا تھا لیکن جب ان کا خون نکالنے لگے تو فردوس عاشق کہنے لگی آپ تو حقیقت میں نکالنے لگے ہیں، جس پر ان سے کہا گیا کہ نہیں (یعنی ڈرامہ ہے)، اس دوران ایک شخص نے کہا کہ میڈم یہ ہم اپنے بروشر کیلئے لگا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو دکھایا جاسکے۔

اس پر سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈرامہ باز حکومت کا ایک اور ڈرامہ! اسی طرح ہر معاملے میں خون سے بھرے ہوئے بیگ دکھا کر قوم سے جھوٹ بولا جارہا ہے کہ حکمران محنت کرکے خون پسینہ بہا رہے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہر طرف قوم کا خون چوسنے کا عمل زوروشور سے جاری ہے۔


دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تب معیشت تباہ حال تھی ہم نے معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پانچ سال تک ساتھ رہیں گے،قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر حکومت اور اتحادی ایک ہیں، سب کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے، مخلوط حکومتوں میں شامل ہر جماعت کا اپنا منشور ہوتا ہے، نقطہ نظر میں اختلاف جمہوریت کا حسن ہے،اتحادیوں کے تحفظات دور اور انکے جائز مطالبات پر من و عن عمل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات میں واضح پیش رفت ہوئی ہے جلد عوام کو خوشخبری ملے گی،اتحادیوں کے ساتھ گفتگو میں تمام مسائل زیر بحث آئے جہاں کمی رہ گئی ہے اسے بھی دور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان روشنیوں کے شہر کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی طرز پر استوار کرنے کا ویژن رکھتے ہیں،کراچی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔شہر کے لیے 162 ارب روپے کے ریلیف پیکیج پر پیشرفت کا آغاز ہو چکا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv