Social

سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اہم پیشرفت

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سعودی عرب وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعودبن نائف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نور خان ائير بيس پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے ان كا استقبال كيا ، اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر داخلہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ، اس دوران سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
وزارتِ داخلہ سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں ، اس دوران سعودی وزیر داخلہ کی اپنے ہم منصب شیخ رشید کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ، ان ملاقاتوں میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں سفری پابندیوں میں نرمی پر بھی بات چیت ہوگی ، اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر داخلہ علاقائی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہہ چکے ہیں کہ سعودی وزیر داخلہ پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کر رہے ہیں ، اس دورے کے دوران سعودی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق بات چیت اور اقدامات کیے جائیں گے ۔ وزرات داخلہ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ اپنے ہم منصب شیخ رشید کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے ، ان ملاقاتوں میں کورونا وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں سفری پابندیوں میں نرمی پر بھی بات چیت ہوگی ۔
اتوار کے روز پریس بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ان سب پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا ، جو سعودی عرب کی جیلوں میں چھوٹے کیسز میں قید ہیں اور جن پر جرمانے ہیں کیوں کہ حکومت برادر مسلم ممالک میں قید ان پاکستانیوں کی واپس پر کام کر رہی ہے جو چھوٹے کیسز میں جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید میں ہیں ، اس مقصد کے لیے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر دیگر ممالک ایسے ممالک جہاں پاکستانی قید ہیں وہاں کے وزرائے داخلہ کو بھی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہاں سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی راہ مین حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
Live


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv