Social

وزیراعظم کا بہترین کارکردگی دکھانے والے وزرا کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وزیروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے وزرا کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کابینہ کے 10 بہترین وزرا کو شاندار کارکردگی پر اسناد سے نوازیں گے، شاندار کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاونس دیا جائے گا۔
وزرا کو بطور ایوارڈ تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب آج وزیر اعظم آفس میں ہوگی، ثانیہ نشتر،اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فروغ نسیم، مراد سعید اور امین اسلم دوڑ میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے تقریب آج وزیراعظم آفس میں ہوگی جس میں وزراء اور وزارتوں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا ہے۔

فواد چودھری، خسرو بختیار، عبدالرزاق داود، عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین بھی تعریفی اسناد کی دوڑ کا حصہ ہیں۔

اعظم سواتی ، پرویز خٹک، نورالحق قادری، امین الحق اورشبلی فراز بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ جبکہ معاون خصوصی شہزاد ارباب نے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم آفس کو دے دی ہے، تقریب میں وزرا اور وزارتوں کے حکام کو مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت اور مہنگائی کے دباؤ سے نمٹنے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا تھا۔
وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022ء سے ہوگا، ڈسپریٹی الاؤنس ایسے ملازمین کو ملے گا جنہیں مکمل الاؤنس نہیں ملے رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں کو تنخواہوں میں اضافہ اپنے فنڈز سے دینے کی سفارش کی ہے جبکہ کافی عرصے سے ایک ہی گریڈ میں رہنے والوں کی پروموشن سمری بھی تیارکرلی گئی , بنیادی تنخواہ میں ایڈہاک ریلیف اور الائونسز کو ضم کرنے کافیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv