Social

حکومت کا شہباز شریف کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) : حکومت نے شہباز شریف کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کے مطالبے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔اس ضمن میں قانونی اور سیاسی محاذ کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ شہباز شریف کا کیس براہ راست دیکھایا جائے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے۔منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے تک شہباز شریف کو اسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دی جائے گی۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر کے دوران بھرپور احتجاج کریں گے۔

جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہاہے کہ شہباز شریف اور ان کے بچو ں کی کرپشن کی کہانیوں کے بعد دستاویزات بھی رفتہ رفتہ منظر عام پر آرہی ہیں ، ان کو لوٹا ہو ا پیسہ واپس کرنا پڑے گا،شہباز شریف نے اپنی کرپشن کے حوالے سے بی بی سی کی سٹوری، وال سٹریٹ کی سٹوری ، ریمنڈ بیکر کی کتاب اور پاناما پیپرز میں ہونے والے انکشافات پرکوئی جواب دیا نہ ہرجانے کا کوئی کیس کیا، عمران خان ایسے بندے کے ساتھ ہاتھ نہیں ملا سکتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اس سب کے باوجو د ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کیوں نہیں کرتے ، آپ احتساب کے معاملے کو چھوڑیں آپ ان کے ساتھ بات چیت کرکے آگے بڑھیں لیکن ہمیں کوئی اس بات کا جواب نہیں دیتا کہ بی بی سی نے ان کی کرپشن پر جو سٹوری کی اس پر انہوں نیآج تک کوئی جواب کیوں نہیں دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv