Social

چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی لیفٹینینٹ جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان اور عمان کے اپنے خطوں کے امن کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں۔ اور خاص طور دونوں ممالک کے عسکری تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ انہی تعلقات کے تناظر میں گزشتہ دنوں پاکستان کے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا کا سلطنت عمان کا خصوصی دورہ ۔ عمان پہنچنے پر جنرل ندیم رضا کا پرتپاک استقبال کے ساتھ گارڈ آف آنر بھی دیا گیا . دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے مابین مشترکہ امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔


چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی اعلی عمانی قیادت سے انتہائی مثبت ملاقاتیں ہوئیں جن میں عمان کے نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور جناب سید شہاب بن طارق آل سعید ، سلطانی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جناب عبداللہ الرئیسی، سلطانی آفس کے وزیر لیفٹینٹ جنرل سلطان محمد النعمانی اور دیگر حکومتی عہدیداران سے ملاقات ہوئی. گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعلقات کو فروغ دینے ، اور اسٹراٹیجک تعاون کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان جناب علی عمران چوہدری ، اور دفاعى اتاشى بھی موجود تھے ۔ معزز مہمان دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv