Social

کارکردگی کی بنیاد پر پہلے نمبر والے وزیر کو3، دوسرے نمبر والے کو6 جبکہ شیخ رشید کو27 ماہ کی قید ہونی چاہیے: صدر مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق

بہاولپور (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ کارکردگی کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے وزیروں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجازالحق کی جانب سے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے آبائی حلقے بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن عروج پر ہے جو ہمارے اداروں اور جوڈیشری کا حال ہے بس اللہ ہی رحم کرے۔
انہوں نے وفاقی وزراء کو اعلیٰ کارکردگی سرٹیفیکیٹ دیے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلا نمبر حاصل کرنے والے وزیر کو 3 ماہ، دوسرا نمبر حاصل کرنے والے وزیر کو 6 ماہ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو 27 ماہ جیل کی قید ہونی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ حکومت کے اچھے کاموں میں سے ایک ہے، عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دینی چاہیے۔

حکومت کے پاس 10 اوورز باقی ہیں اچھی کارکردگی ہی انہیں بچا سکے گی۔ اپوزیشن کی حکومت گرانے کی کوششوں کے حوالے سے اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت اپنے وزن کے نیچے تو دب سکتی ہے کوئی دوسرا نہیں گرا سکتا، پی ڈی ایم نہ عدم اعتماد لائے گی اور نہ ہی لانگ مارچ کرے گی۔ کل تک جو ایک دوسرے کو گلیوں میں گھسیٹنے کی باتیں کیا کرتے تھے وہ آج آپس میں بغل گیر ہورہے ہیں کوئی عزت نفس ہی نہیں ہے ان کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونے بھی ہیں کہ نہیں؟ جو اپنے نظریات کے مطابق کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں گے۔ یہاں واضح رہے کہ مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجازالحق ملک کے سابق صدر اور آرمی چیف ضیاء الحق کے صاحبزادے ہیں، جو مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت کو بھی حصہ تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv