
سرگودھا(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سرگودھا کا دورہ کریں گے جن کی متوقع آمد کے حوالہ سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے آخر میں سرگودھا کے متوقع دورہ پر ترقیاتی پیکیج کے ساتھ صحت کارڈ کا افتتاح کریں گے جس کیلئے سرگودھا اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
Comments