Social

وزیراعظم اور بل گیٹس کے مابین ملاقات،پولیو کے خاتمے کےلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام(نیوز ڈیسک) : مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔
انہیں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کورونا سمیت پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے۔ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

ائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چک شہزاد میں قائم کورونا اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ بانی مائیکرو سافٹ این سی او سی ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔ بِل گیٹس کو کورونا اور پولیو کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔
بانی مائیکروسافٹ بِل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پہلی مرتبہ پاکستان آئے، ہم ان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv