Social

حلیم عادل شیخ نائب صدر کےعہدے سے مستعفی ہو گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) : اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نائب صدر کےعہدے سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ میں تنظیمی اختلافات سامنے آگئے۔حلیم عادل شیخ نائب صدر کےعہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ علی جونیجو بھی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے والے ارکان کو علی زیدی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔
آج پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ، ضلعی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔جب کہ مستفعی ہونے والے رہنماؤں نجے کہا ہے کہ مصروفیت کے باعث عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کرپائیں گے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اللہ بخش انڑ، ایم این اے شکور شاد، طاہر شاہ اور حلیم عادل شیخ کو پی ٹی آئی سندھ کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جب کہ کابینہ میں ایم این اے لال مالہی، علی جونیجو، آغا ارسلان، ایم پی اے راجہ اظہر، گل محمد رند اور ایم پی اے سدرہ عمران نائب صدور ہوں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی اے ارسلان تاج کو پی ٹی آئی سندھ کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ، علی پلہ تحریک انصاف سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جب کہ راجہ خان جکھرانی، ذوالفقار شاہ اور لاجپت بھیل صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شوذب کپاڈیہ صوبائی فنانس سیکرٹری اور ارسلان مرزا کو ایڈیشنل فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر غلام عباس سکھر ڈویژن کے صدر اور شاکر شاہ جنرل سیکرٹری ہوں گے جب کہ لاڑکانہ ڈویژن میں غالب خان ڈومکی صدر اور آغا شمس جنرل سیکرٹری، سید ممتاز شاہ میرپور خاص ڈویژن صدر، اکبر پلہی جنرل سیکرٹری، حیدر آباد ڈویژن کیلئے خاوند بخش صدر، ونگ کمانڈر (ر) محمد حاکم جنرل، عنایت رند پی ٹی آئی نوابشاہ کے صدر اور امان قاضی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔
قبل ازیں گذشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری، اعظم سواتی، خان محمد جمال اور امیر بخش بھٹو کو سینیر نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔
سینیٹر اعجاز چودھری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی، عطااللہ ایڈووکیٹ، عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری، نواب زادہ شریف جوگیزئی کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔ جنید اکبر، سردار خادم حسین، خرم شہزاد، خرم شیر زمان پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے۔ مولا بخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی، ملک فیصل جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv