Social

حکومت کا زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے عوام سے سونا ادھار لینے پر غور

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے عوام سے گولڈ بار ادھار لینے کی تجویز پر غور شروع کردیا ۔ ایکسپریس نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں ایک تجویز میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بینک سونے کے مالک کو ایک قابل تبادلہ رعایتی دستاویز جاری کریں گے اور اس پر شرح سود ادا کریں گے ، کمرشل بینک یہ سونا اسٹیٹ بینک کے پاس جمع کرائے گا جو زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے اس سے مزید نفع کما سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوام سے سونا ادھار لینے کی تجویز ابتدائی طور پر ایک پاکستانی نژاد طاہر محمود نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی ، جس کے بعد وزیر اعظم نے یہ معاملہ ای ای سی کے پاس بھیجا جس نے اس تجویز کو قابل عمل بنایا تاکہ زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا جاسکے اور گھروں میں پڑے قیمتی اثاثے کے ذریعے مارکیٹ میں مزید کیش لایا جا سکے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ ای ای سی کے اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اس تجویزکا مقصد گھروں میں بیکار پڑے سونے کو پیداواری ملکی اثاثوں میں تبدیل کرنا ہے تاہم بینک زیورات کی بجائے صرف گولڈ بار وصول کریں گے اور سونے کے مالک گولڈ سرٹیفکیٹ کے عوض قرض لے سکتے ہیں ، سونے پر مبنی قابل تبادلہ رعایتی دستاویز کا مقصد غیر ملکی زرمبادلہ بڑھانے کے لیے سونے کو غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کرنا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ای ای سی نے جیولرز کی طرف سے کم ٹیکس دینے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گولڈ انڈسٹری سے واجب الادا ٹیکسوں کی وصولی کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے کیوں کہ ملک میں36 ہزار جیولرز ہیں اور صرف 50 ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv