
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ روس کی تفصیلات سامنے گئیں، وزیراعظم عمران خان23 تا 24 فروری روس کا دورہ کریں گے، روسی صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تونائی امور پر بات چیت ہوگی۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری سے 24 فروری تک روس کا دورہ کریں گے۔ وزیرعظم عمران خان کا 23 فروری کی شام ماسکو روسی نائب وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائےگا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساتھ دورہ روس پر کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل ہوگا، وزراء میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر توانائی حماد اظہر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور عامر کیانی بھی دورہ روس پر ساتھ جائیں گے۔
وزیراعظم اپنے دورہ روس میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور نائب وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور تونائی امور پر بات چیت ہوگی۔
ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے اورپاکستانی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے اور ان سے دورہ روس کے دوران روس میں کاروباری شخصیات بھی ملاقات کریں گی، وزیراعظم عمران خان 24 فروری کی رات پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد وطن واپسی پر دورہ روس کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خود رواں ماہ کے دوران دورہ روس کے فیصلے کی تصدیق کی گئی تھی۔ یہاں یہ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے قبل بھی پاکستان رہنما روس کا دورہ کر چکے۔ عمران خان سے پہلے سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق آرمی چیف و صدر مملکت پرویز مشرف اور آصف علی زرداری بھی روس کے دورے کر چکے۔ پاکستانی اعلیٰ قیادت کا آخری دورہ روس 2011 میں ہوا تھا، جب اس وقت کے صدر مملکت آصف زرداری نے روس کا دورہ کیا تھا۔
اس
Comments