Social

عارف علوی نے عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا، سعد رفیق

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا ہے۔پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی قانون سازی کا مقصد مخالفین کو ٹھکانے لگانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، آئین میں آرڈیننس کی مخصوص حالات میں گنجائش ہے لیکن عارف علوی نے عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ڈکٹیٹر ہیں، انہوں نے ریلوے میں آتے ہی تباہی مچا دی جبکہ اعظم سواتی کو ریلوے کی الف ب بھی نہیں آتی، اچھے آدمیوں کو موقع ہی نہیں دیا جا رہا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv