Social

اپوزیشن ہوش کے ناخن لے‘کوئی انتشار و خلفشار پیداہوا تو اس کی ذمہ دار اپوزیش ہو گی. شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، اس کی بیوقوفی سے کوئی بڑاحادثہ ہو سکتا ہے کوئی انتشار و خلفشار پیداہوا تو اپوزیشن اس کی ذمہ دار ہو گی، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے ، عمران خان سرخرو ہو گا. ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ رشیداحمد نے کہا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ایک عرصہ کے بعد کھیلنے کے لئے 27 فروی کو پاکستان آ رہی ہے ان کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں.
وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ حکومت اگر کہے تو رینجرز کی تعداد بڑھانے کے لئے تیار ہیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جو بھی تعاون مانگیں گے فراہم کیا جائے گا اگر وہ کہیں گے تو تھانوں میں بھی رینجرز تعینات کرنے کے لئے تیار ہیں کراچی میں حالات ناگفتہ بہ ہیں اس کا کوئی بھی نتیجہ نکل سکتا ہے. وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے ذمہ دارانہ اداکرنے کردار کی توقع ہے سندھ میں 13 نئے پاسپورٹ آفس کھولے جا رہے ہیں 28 نئے شناختی کارڈ سٹیشن بھی کھولے جائیں گے چاروں صوبوں میں ایک ایک آفس کا میں خود ادفتتاح کروں گا.
انہوں نے کہا کہ پاکستان ای پاسپورٹ کی جانب بڑھ رہا ہے وزیراعظم کل تاریخی دورے پر جا رہے ہیں واپسی پر وہ اس کا افتتاح کریں گے1819 سروس کا افتتاح بھی کیاجائے گا جبکہ 1122 کو جدید بنائیں گے. وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتمادلانا یا احتجاج کرناچاہتی ہے تو شوق سے کرے ، اس کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اپوزیشن راہنماﺅںکو یاد رکھنا چاہیے کہ جب بھی تحریکیں چلتی ہیں تو نتیجہ اپنی خواہشات کے مطابق نہیں ملتا تحریک عدم اعتماد میں بھی اپوزیشن کو ناکامی ہو گی اپوزیشن ساڑھے 3 سال سے لگی ہوئی ہے ، روز سنتے ہیں کہ آ ج آ رہے ہیں، کل آ رہے ہیں تحریک عدم اعتماد لانی ہے تو پہلے اپنے نمبرپورے کرلیں ایسا نہ ہوکہ بعد میں الزام لگائیں کہ فون آ گیا یا کورونا کی وجہ سے بندے نہیں آ سکے.
وزیر داخلہ نے کہاکہ اسلام آباد میں جدید خواتین بازار اور شاپنگ سنٹر بنایا جائے گا جو خواتین کاروبار کرنا چاہیں وہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے سکتی ہیں ایف 6 اسلام آبادمیں پولیس کا اعلیٰ معیار کا خدمت مرکز قائم کیا جا رہا ہے ایک چھت تلے 28 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 23 مار چ کو آنا چاہتی ہے تو بیشک آ جائے لیکن 23 مارچ کو شائد نہ آئے 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس ہے اپوزیشن نے اگر اپنے کارڈ چھپائے ہوئے ہیں تو یاد رکھیں کہ عمرا ن خان اپنے کارڈ چھاتی لگا کر کھیلتاہے اپوزیشن جتنی مرضی ملاقاتی، باتیں اور گزارشات کرتی رہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنے والا عام انتخابات میں ایک سال رہ گیا ، شہروں انتخابی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں بعض جگہ پر تو امیدواروں کے بینرز بھی لگ گئے ہیں اپوزیشن اگر تحریک عدم اعتماد لائے گی تو پھنس جائے گی ، اس لئے عقل کے ناخن لیں ایسا نہ ہوکہ ان کی بیوقوفی کی وجہ سے ملک کسی مشکل صورتحال میں پھنس جائے.
ایک سوا ل کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ جہانگیر ترین سے 5،6 سال سے میری ملاقات نہیں ہوئی وہ اچھے آدمی ہیں ایم کیو ایم اور ق لیگ ہماری اتحادی ہے میرا حکومت کو مشورہ ہے کہ اگر جہانگیر ترین سے بات کی جائے تو وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں گے ان سے بات کرنے میں کوئی ہرج نہیں سیاست دان کبھی دروازے بند نہیں کرتا ن لیگ اگر 14 سال بعد ق لیگ کی طرف جا سکتی ہے تو ترین اور عمران خان تو سالوں سے دوست ہیں.
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے،نوشکی ،تربیت ، پنجگور سمیت بلوچستان بھر اور ملک کی سرحدوں پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر کسی قسم کا انتشار ہوا تو فوج حکومت کے ساتھ ہے پاک فوج ملک کےمعاملات پر گہری نظر رکھتی ہے اور اسے ملکی سالمیت ، مستقبل اور قومی معاملات کا بخوبی ادرا ک ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv