Social

کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر بن گئے،فواد چوہدری کا کیلاش کمار کو خراجِِ تحسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) :کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل رینک پر ترقی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان فوج میں پہلی بار کسی ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے رینک پر ترقی ہوئی ہے، کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل بننے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔

کیلاش کمار کا تعلق تھر سےہے اور وہ پہلے ہندو افسر ہیں جنہوں نے لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میں ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی۔ کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسرہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترقی پانے والے ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لئے فخر ہیں۔ پاک فوج زندہ باد۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv