
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر سیاستدان لندن روانہ ہو گئے۔دو روز قبل جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے تھے۔جہانگیر ترین کی طبیعت پرانے مرض کے باعث خراب ہوئی تھی۔پی ٹی آئی رہنما تین دن بیماری کے باعث ہسپتال داخل رہے ۔ تاہم جہانگیر ترین کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو مکمل آرام کی ہدایت کی تھی ۔جہانگیر ترین اپنے مرض کے باعث بیرون ملک بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔ جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے لیکن آج وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے۔ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین ایک ہفتہ اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔
جہانگیر ترین نے لندن روانگی سے قبل اپنے گروپ کو پیغام دیا کہ رابطے میں رہنا، چیک اپ کے لیے جا رہا ہوں۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا ۔ شہبازشریف کے نمائندے نے جہانگیر ترین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔علاوہ ازیں سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا۔
آصف علی زرداری کے نمائندے نے جہانگیر ترین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔دوسری جانب وفاقی وزیر شیخ رشید کی تجویز کے بعد وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کو منانے کی باضابطہ کوششیں شروع کردیں اوروزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات ٹھیک کروانے کیلئے پارٹی کے مرکزی رہنما متحرک ہو گئے ۔
جہانگیر ترین سے مفاہمت کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور ان سے پنجاب کی اہم شخصیت کا رابطہ بھی ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام گلے شکوے دور کریں۔ بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین سے تین وفاقی وزرا کا بھی رابطہ ہوا ہے، اہم شخصیت اور وفاقی وزرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کی ون آن ون ملاقات کروانے کیلئے بھی کوشش جاری ہیں۔
Comments