Social

ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی ، وزیراعظم

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے اپنے عزم میں پرعزم اور غیر متزلزل ہیں ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہوں لیکن اسے کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو بھارت نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا تو ہم نے دکھایا کہ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے اپنے عزم میں پرعزم اور غیر متزلزل ہیں ، مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے ، قوم کی حمایت یافتہ ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔


قبل ازیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ دفاع وطن کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج 3 سال مکمل ہو گئے ، 27 فروری کو بھارت کی ناکام جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv