Social

رکاوٹیں ختم کردیں‘ اب پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا ، وزیراعظم

لاہور ( نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس ہمیں ڈالرز کی قلت کی وجہ سے جانا پڑتا ہے ، صنعتوں کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا ، حکومت منافع کے خلاف پالیسیاں بنائے تو سرمایہ کاری آنا بند ہوجاتی ہے ، بیمارصنعتی یونٹس کی بحالی کیلئےمراعات دی ہیں ، ہم نے رکاوٹیں ختم کردیں‘ اب پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی فیصلہ کیا تھا صنعتوں پرتوجہ دینی ہے، جو پیکج آج دیا وہ پہلے ہی بزنس کمیونٹی کو دینا چاہیے تھا ، کیوں کہ کوئی بھی ملک سبزیاں بیچ کر آگے نہیں بڑھ سکتا ، ہمیں اوپن ایمنسٹی نہیں دینی چاہیےتھی ، ہم نےکبھی برآمدات پرتوجہ نہیں دی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے ڈالرز کی کمی ہوجاتی ہے ، گزشتہ حکومتیں ملکی معیشت درست کرنے میں ناکام رہیں ، آئی ٹی کے شعبے میں بھارت کہاں سے کہاں پہنچ گیا لیکن یہاں آئی ٹی کے شعبے کو عام طرح سے ڈیل کیا گیا ، ہم اسمال اور میڈیم انڈسٹریز کیلئے پالیسیاں لے کر آئے ، پرکشش مراعات کی بنیاد پرسرمایہ کار راغب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے لیکن ہم نے ہمیشہ امداد کی جانب سے دیکھا خود کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کا سوچا ہی نہیں ، ادھر ادھر سے قرضے مانگنے والے ملک کی عزت نہیں ہوتی، ہم نے اپنی معیشت کو مضبوط بنانا ہے ، اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی ہیں جن کو آسانیاں دینے کا خواہاں ہوں ، اوورسیز پاکستانی پلاٹس خریدتے تھے لیکن ان پر قبضے ہوجاتے تھے ، ہم نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے اسپیشل کورٹس بنا دیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv