
میاں چنوں (نیوز ڈیسک) میاں چنوں میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میاں چنوں میں قومی شاہراہ کے ٹول پلازہ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایک چھوٹا تربیتی طیارہ تھا۔ طیارے کے گرنے سے زور دار دھماکہ ہوا اور آگ بھی لگ گئی جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ معجزانہ طور پر طیارہ گرنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments