Social

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس جاری ،الیکشن کمیشن

پشاور (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وزراء کو 14 مارچ کو طلب کرلیا، نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اے آروائی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لوئر دیر میں انتخابی جلسہ کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان، گورنر خیبرپختونخواہ اور وزراء کو 14 مارچ کو طلب کرلیا ہے،الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے خطاب کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر، گورنر کے پی کے، وفاقی وزیر مراد سعید اور انورزیب کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دیر کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صدرمملکت کے جاری کردہ آرڈیننس کے تحت خطاب کیا، الیکشن کمشین صدر مملکت کے آرڈیننس کو نظرانداز نہیں کرسکتا، آرڈیننس میں سیاسی سرگرمی کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مخالف سیاسی رہنماؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ بیٹھے نوازشریف کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، ہاتھ میں پرچی پکڑی ہوئی اور گھبرایا ہوا بیٹھا تھا کہ کہیں اس کا آقا نہ ناراض نہ ہوجائے،اگر امریکا ناراض ہوگیا تو کہیں اس کا باہر پڑا چوری کا پیسا نہ پکڑا جائے۔
اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بلاول بھٹو زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے’’بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے ’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ کا بھی تذکرہ کیا۔ لوئر دیر جلسے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو بچہ اتنا خرچ کرکے پیسے دے کر لوگوں اسلام آباد لایا، لوگوں نے پوچھا کہ بلاول کا پیغام کیا ہے تو جواب ملا کہ ’’ کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘، جب تک بلاول سیاست چھوڑے گا تو بلاول بارش آتا ہے، چینی اگتا ہے اور اس طرح کے کئی جملے مشہور ہوچکے ہوں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv