Social

این سی او سی بند کرنے کا فیصلہ، یکم اپریل سے ملک میں کرونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کرے گا،حکومت

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) حکومت نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان این سی او سی کو رواں ماہ کے اختتام پر غیر فعال کرنے جا رہی ہے۔یکم اپریل سے ملک میں کرونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کرے گا۔قومی ادارہ صحت کا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کورونا مانیٹرنگ کرے گا۔

سی ڈی سی قومی ادارہ صحت میں اصلاحات کے بعد تشکیل دیا گیا تھا اور یہ مکمل فعال نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی او سی سے ریکارڈ کی سی ڈی سی منتقلی کا عمل جاری ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر مارچ 2020 میں تشکیل دیا گیا تھا۔این سی او سی کو ڈیٹا فراہمی میں پولیو ای او سی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔نیشنل ویکسینیشن اسٹریٹجی کی تیاری کا سہرا بھی این سی او سی کے سر ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ ہیں۔ این ڈی او سی قومی کورونا رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی زمہ دار ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv