
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) حزب اختلاف جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصلہ کن گھڑی سے قبل عمران خان کا ٹرمپ کارڈ معاملات تہس نہس کردے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جسٹس عطا بندیال تیار ہوں کیوں کہ ملک مہا بحران جانب بڑھ رہا ہے ، بلفرض اگر اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کامیاب بھی ہوگئی تو فوری نئے وزیراعظم کا انتخاب ناممکن ہوگا اور کئی ہفتے تک عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے۔
کامران خان نے کہا کہ آئین کہتا ہے الیکشن غیر جانبدار عبوری حکومت کرائے ، جس کا مطلب ہے کہ سندھ حکومت بھی فارغ ہو تاہم فیصلہ کن گھڑی سے پہلے عمران خان کا ٹرمپ کارڈ معاملات کو تہس نہس کردے گا ۔
Comments