Social

کسی کو چھوڑونگا نہیں، آخری گیند تک لڑوں گا ،عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، بابر اعوان، خسرو بختیار، شہزاد وسیم، حماداظہر، شبلی فراز، فرخ حبیب، عامر ڈوگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
۔وفاقی وزیر فروغ نسیم بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے متعلق قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر قانونی کارروائی کے تحت ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا۔دوسری جانب ملک میں موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے حکومتی اتحادی جماعتوں نے فارمولا پیش کردیا . مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم خود تو نہیں بچ سکتے ، اب انہیں پی ٹی آئی کی حکومت بچانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
اس حوالے سے (ق) لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے دن تک کی مہلت ہے ، وزیراعظم کو چاہیئے وہ کوئی نیا ایڈونچر کرنے کی بجائے پی ٹی آئی سے ہی کسی ایسے رکن کو سامنے لائیں جس پر وزارتِ عظمیٰ کے لیے اتفاق کیا جاسکے ۔ اس پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم تو بچتے ہوئے نظر نہیں آرہے لیکن پی ٹی آئی حکومت بچ سکتی ہے اور حکومت بچانے کے لیے ایسے بہت سے آپشن ہیں جن پر غور ہو سکتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv