
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ پاک افواج کی پریڈ میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروںصوبوں کے ثقافتی فلوٹ شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے ، بلوچستان کے فلوٹ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی اجاگر کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ میں بالترتیب آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان ،گلگت بلتستان،خیبر پختوانخواہ، پنجاب اور سندھ کے ثقافتی فلوٹ شرکاء پریڈ کے سامنے سے گزرے جس پر نہ صرف اہم مقامات کے ماڈل رکھے گئے تھے بلکہ فلوٹ پر موجود فنکار اپنے اپنے علاقوں کے لباس پہنے روایتی موسیقی کے ساتھ پرفارم کرتے رہے ۔شرکائے پریڈ نے ثقافتی فلوٹس میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا
Comments