Social

عمران خان ایسا کارڈ لارہے ہیں کہ اپوزیشن کو بھی لگ پتہ جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان ایسا کارڈ لارہے ہیں کہ جس سے اپوزیشن کو بھی لگ پتہ جائے گا ، اس جلسے کا پورا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے ، عوام پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں ، اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں ، عمران خان نے ان چوروں کو این آر او نہیں دینا جتنے لوگ ابھی یہاں موجود ہیں ان کے آدھے بھی یہاں اکھٹا کردیں تو مان جائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک سے کارکنان اس جلسے میں پہنچ رہے ہیں ، یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرنے جارہا ہے ، بیرون ملک سے کارکنان یہاں پر پہنچ رہے ہیں اور آج یہاں 10 لاکھ نہیں 15 لاکھ لوگ پہنچ رہے ہیں ، منحرف اراکین نے بھی واپسی شروع کردی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم شام سوا چار بجے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے، اس جلسے میں وزیراعظم ایسا کارڈ لا رہے ہیں جس سے اپوزیشن کو لگ پتا جائے گا ، پاکستانیوں نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ، حلقوں کا جائزہ لے لیں کہ پاکستان کس کےساتھ ہے۔

ادھر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جذبہ جنون سلامت ! سڑکوں سے جے یو آئی اور ن لیگ کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے ہیں ، تمام راستے تمام قافلے عمران خان کے ہیں ، کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ، ایک بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہا ہے اور وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے ، آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیں ، آج عوام عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv