Social

زرداری کا پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی پر شدید خدشات کا اظہار، چوہدری شجاعت سے رابطہ

لاہور ( نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے مابین رابطہ ہوا ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے اور رات گئے ایک قریبی شخص کو چوہدری برادران کے گھر بھیجا۔آصف زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو سابق صدر کا پیغام پہنچایا کہ انہیں یہ فیصلہ قبول نہیں ہے۔
ق لیگ اور پی پی میں فیصلہ ہوا تھا اور اپوزیشن نے ق لیگ کی تمام باتیں مان لی تھیں۔آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پرویز لہیٰ نے اتحاد بننے پر مٹھائی کھائی تھی لیکن ق لیگ کے فیصلے پر اب سابق صدر نے حیرانی کا اظہار کیا۔آصف زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو پیغام دیا کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں کیونکہ سابق صدر نہیں چاہتے ان کے آپس میں رابطے اور اتحاد ٹوٹے۔

گذشتہ روز آصف زرداری کے پیغام کے بعد دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کا آج ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں ق لیگ پر فیصلے کی تبدیلی کے لیے بھرپور دباؤ ڈالا جائے گا۔آصف زرداری چوہدری برادران کو پی ٹی آئی حکومت کی مدد نہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر چودھری پرویز الٰہی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا،ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی،جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں،عثمان بزدار سے استعفا لے لیا گیا ہے، اپنی پارٹی کی جانب سے آپ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں ، اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا، ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
دوسری طرف حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کیے جانے کے فیصلے پر ترین گروپ نے بھی گرین سگنل دے دیا ، عثمان بزدار کے استعفا دینے اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیے جانے کے بعد ترین گروپ کے رکن فیصل جبوانہ کا اہم بیان سامنے آیا ، انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے مناسب امیدوار ہیں اور ان کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے ، ترین گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔
لاہور ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29 مارچ 2022ء ) سابق صدر آصف علی زرداری اور ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے مابین رابطہ ہوا ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے اور رات گئے ایک قریبی شخص کو چوہدری برادران کے گھر بھیجا۔آصف زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو سابق صدر کا پیغام پہنچایا کہ انہیں یہ فیصلہ قبول نہیں ہے۔
ق لیگ اور پی پی میں فیصلہ ہوا تھا اور اپوزیشن نے ق لیگ کی تمام باتیں مان لی تھیں۔آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پرویز لہیٰ نے اتحاد بننے پر مٹھائی کھائی تھی لیکن ق لیگ کے فیصلے پر اب سابق صدر نے حیرانی کا اظہار کیا۔آصف زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو پیغام دیا کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں کیونکہ سابق صدر نہیں چاہتے ان کے آپس میں رابطے اور اتحاد ٹوٹے۔

گذشتہ روز آصف زرداری کے پیغام کے بعد دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کا آج ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں ق لیگ پر فیصلے کی تبدیلی کے لیے بھرپور دباؤ ڈالا جائے گا۔آصف زرداری چوہدری برادران کو پی ٹی آئی حکومت کی مدد نہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر چودھری پرویز الٰہی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا،ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی،جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں،عثمان بزدار سے استعفا لے لیا گیا ہے، اپنی پارٹی کی جانب سے آپ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں ، اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا، ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
دوسری طرف حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کیے جانے کے فیصلے پر ترین گروپ نے بھی گرین سگنل دے دیا ، عثمان بزدار کے استعفا دینے اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیے جانے کے بعد ترین گروپ کے رکن فیصل جبوانہ کا اہم بیان سامنے آیا ، انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے مناسب امیدوار ہیں اور ان کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے ، ترین گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE

آپ کا نام

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس

آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار

مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv