Social

وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا،ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا،عہدے کی تمنا نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کرانے کے بعد بیان جاری کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے،وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔انہوں نے کہا ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی۔وزیراعظم میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم کا ساتھ نبھاؤں گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی کی عوام سے کمٹنمنٹ ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار بطور وزیراعلیٰ گذشتہ روز مستفعی ہوئے تھے۔دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کوسرپرائزاتنا بڑاملا ہے کہ انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی، پہلے پرویزالٰہی کی بات تھی اب علیم خان کی بات کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تومٹھائیاں کھا کربیٹھی تھی حکومت نےسرپرائز دے دیا، اتحادی ہمارےساتھ تھے اور ہمارے ساتھ رہیں گے، اتحادیوں کووزارت دینےکاہمیں ہی فائدہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی آپ کےساتھ بھرپور تعاون کرےگی، اتحادی کی حیثیت سے مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ میں نےعثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں، میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب نامزدکرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ آپ کے اعتماد پر ان شاء اللہ پورا اتروں گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv