Social

وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب مئوخر ہوگیا

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب مئوخر ہوگیا، وزیراعظم نے آج شام قوم سے خطاب کرنا تھا، خطاب میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیا جانا تھا۔ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ شیئر کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہے، قتح اس قوم کی ہے فتح کپتان کی ہے۔
بعد ازاں فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب مئوخر ہوگیا ہے۔ اے آروائی کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم نے آج شام قوم سے خطاب کرنا تھا، حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی، اب وزیراعظم کے خطاب کی کوئی ضرورت نہیں۔

اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید کا بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے، وزیر داخلہ نے کہا کہ انتظار کریں سب کچھ سامنے آ جائے گا، وزیراعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے، 3 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے،آج کابینہ کی میٹنگ ہے۔وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے آج دن 2 بج کر 30 منٹ پر کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلایا تھا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین اور شرکاء کو وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز مراسلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے خفیہ خط کی تفصیلات سے متعلق کابینہ کو آگاہ کر دیا،وزیراعظم نے کابینہ کو خط سے متعلق اعتماد میں لیا۔ کابینہ ارکان نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ کابینہ ارکان کو خفیہ مراسلہ ٹیلی پرامٹر پر دکھایا گیا۔مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمرا خان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔
قومی اسمبلی اِن کیمرہ سیشن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مراسلے پر بریفنگ دیں گے۔ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے۔ ملک کے خلاف سازش پر آخری گیند تک لڑوں گا، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کچھ لوگ غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم اور باپ پارٹی کے ارکان کو شرکت کی دعوت دی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv