Social

عمران خان کے اپنے ہی وزیر نے سفیر سے خط لکھوایا، بلاول بھٹو کا الزام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے اپنے ہی وزیر نے سفیر سے خط لکھوایا، عمران خان اداروں پر دباؤ میں ڈالنے اور انہیں متنازعہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت اور اداروں کی غیرجانبداری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان آئینی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے پارلیمنٹ میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خط عمران خان کے اپنے ہی وزیر نے سفیر سے لکھوایا، خط خود لکھ کر اپنے آپ کو بھجوایا گیا ہے، وزیر موصوف نے خط موصول ہونے کے بعد وزیراعظم کو پہنچایا، خط کو جلسے میں لہرا کرآج تک استعمال کیا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اداروں پر دباؤ میں ڈالنے اور انہیں متنازعہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان آئینی عمل کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتیں حکومت بنانے کیلئے تیار ہے، حکومت بنا کر جلد انتخابی اصلاحات کریں گے جس کے بعد فوری الیکشن کی طرف جائیں گے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایک اہم شخصیت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پیغام بھجوایا گیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان نے محفوظ راستہ مانگا ہے۔
عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، اسمبلی تحلیل کر دوں گا، عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق نہ ہوئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق اہم شخصیت کے پیغام پر اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں غور کیا اور اپوزیشن کی اکثریت نے عمران خان پر اعتماد نہ کرنے کا کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، اسپیکر سے جلد ووٹنگ کا مطالبہ کیا جائے، جتنی جلدی عدم اعتماد پر کارروائی مکمل ہو گی ہمیں فائدہ ہو گا۔اپوزیشن نے وزیراعظم کیلئے واحد فیس سیونگ استعفیٰ تجویز کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv