Social

صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی کابینہ تحلیل کردی ‘عمران خان کام جاری رکھیں گے ،صدارتی حکم نامہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو رولنگ مسترد کرنے کے بعد اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج کیا جس کے بعد عمران خان اچانک سرکاری ٹیلی ویژن پر نموار ہوئے اور انہوں نے مختصرخطاب کے بعد بتایا کہ انہوں نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس صدر مملکت کو بجھوادی ہے .
صدارتی حکم نامے کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ تحلیل کردی گئی ہے جبکہ صدر مملکت نے عمران خان کو عبوری حکومت قائم ہونے تک کام جاری رکھنے کا کہہ دیا ہے. ادھر سابق وزیرمملکت فرح حبیب نے ٹوئٹرپر بتایا ہے کہ 90دن کے اندر نئے انتخابات ہونگے .

ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایک مقصد غیرملکی مراسلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانا تھا اسی لیے حکمت عملی کے تحت فواد چوہدری نے ایوان میں انتہائی نپے تلے اندازمیں خطاب کرتے ہوئے دھمکی آمیزمراسلے سے ایوان کو آگاہ کیا قانون کے مطابق قومی اسمبلی کے فلور پر کہی بات پر قانونی گرفت نہیں ہوسکتی لہذا تحریک انصاف نے حکمت عملی بنائی جس کے تحت وزیرقانون فواد چوہدری نے مبینہ غیرملکی سازش سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا .
آئینی وقانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے مراسلے کے مندرجات سے آگاہ کیا اور اگر حزب اختلاف سپیکر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جاتی ہے تو عمران خان کے لیے انتہائی آسان ہوگا کہ وہ دھمکی آمیزمراسلے کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا جو کسی صورت بھی اپوزیشن کے حق میں نہیں ہوگا.
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اپریل ۔2022 ) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو رولنگ مسترد کرنے کے بعد اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج کیا جس کے بعد عمران خان اچانک سرکاری ٹیلی ویژن پر نموار ہوئے اور انہوں نے مختصرخطاب کے بعد بتایا کہ انہوں نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس صدر مملکت کو بجھوادی ہے .
صدارتی حکم نامے کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ تحلیل کردی گئی ہے جبکہ صدر مملکت نے عمران خان کو عبوری حکومت قائم ہونے تک کام جاری رکھنے کا کہہ دیا ہے. ادھر سابق وزیرمملکت فرح حبیب نے ٹوئٹرپر بتایا ہے کہ 90دن کے اندر نئے انتخابات ہونگے .

ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایک مقصد غیرملکی مراسلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانا تھا اسی لیے حکمت عملی کے تحت فواد چوہدری نے ایوان میں انتہائی نپے تلے اندازمیں خطاب کرتے ہوئے دھمکی آمیزمراسلے سے ایوان کو آگاہ کیا قانون کے مطابق قومی اسمبلی کے فلور پر کہی بات پر قانونی گرفت نہیں ہوسکتی لہذا تحریک انصاف نے حکمت عملی بنائی جس کے تحت وزیرقانون فواد چوہدری نے مبینہ غیرملکی سازش سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا .
آئینی وقانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے مراسلے کے مندرجات سے آگاہ کیا اور اگر حزب اختلاف سپیکر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جاتی ہے تو عمران خان کے لیے انتہائی آسان ہوگا کہ وہ دھمکی آمیزمراسلے کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا جو کسی صورت بھی اپوزیشن کے حق میں نہیں ہوگا.

اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE

آپ کا نام

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس

آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار

مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv