
لاہور ( نیوز ڈیسک ) عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آج صبح ہی چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں شامل عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کیا گیا ہے ، اس نئی تعیناتی کے بارے میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا اور بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے برطرف کردیا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے تاہم انہوں نے چوہدری سرورکی برطرفی کی وجوہات نہیں بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر ہوں گے جوکہ چوہدری پرویزالہی کے وزارت اعلی کے امیدوار بننے کے بعد پنجا ب اسمبلی کے سپیکر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں.
Comments