Social

پاکستان کو مبینہ دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کی الزامات کی تردید سے گریز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ امریکی عہدیدار گذشہ روز بھارت کے دورے پر پہنچے جہاں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں آپ نے پاکستانی سفیر کو دھمکی آمیز پیغام دیا تاہم انہوں نے اس کی تردید کی نہ تصدیق اور کوائی جواب نہیں دیا۔
ڈونلڈولو سے صحافیوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم پاکستان کہتے ہیں آپ نے پاکسانی سفیر کو پیغام دیا ‘عمران خان نے کہا کہ آپ نے پیغام دیا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی۔صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے پاکستان پیغام دیا تھا کہ عمران خان رہے تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی، امریکی عہدیدار نے پاکستان کے الزامات پر تردید نہیں کی۔

تاہم یہ ضرور کہا کہ پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔پاکستان میں آئینی اور قانونی عمل کی حمایت اور احترام کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا۔ اللہ کا شکر ہے ملک کے خلاف سازش ناکام ہو گئی۔بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا،قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا بیرونی سازش ہے ، قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف تھے، تحریک عدم اعتماد بیرون ملک سازش تھی ،یہ سارا ایک کنکشن تھا قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv