Social

حکومت گرانے کی مبینہ عالمی سازش ،تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت گرانے کی مبینہ عالمی سازش کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔

ایڈووکیٹ نعیم الحسن نے مبینہ دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے 6 اعتراضات اٹھائے تھے۔اب رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مراسلے کا معاملہ انتہائی حساس ہے، عالمی سازش کا پتا چلانے کے لیے مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv