Social

وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب ، عثمان بزدار اور سینیئر پارٹی رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا

لاہور ( نیوز ڈیسک) حکومت کی طرف سے پنجاب کی سیاست پر اہم فیصلے کا امکان ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب ، عثمان بزدار اور سینیئر پارٹی رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا ۔ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء میاں محمود الرشید کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنزپرمشاورت ہوگی ، ملاقات میں میاں محمودالرشید پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق نمبر گیم کے بارے میں بریف کریں گے جب کہ نئے گورنرپنجاب عمر سرفراز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کےلائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے کل صبح ہی چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں شامل عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کیا گیا اور کل شام کے وقت عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنرپنجاب حلف اٹھا یا ، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے عمر سرفرازچیمہ سے حلف لیا ، گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
دوسری طرف گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کے بعد 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ، نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور اجلاس کے شروع ہوتے ہی اسمبلی مچھلی بازار بن گیا جس کی بناء پر ایوان میں ہونے والی شدید بدنظمی کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv