Social

صدر اور ڈپٹی اسپیکر کا عمل بدنیتی پر مبنی ہی: سندھ ہائیکورٹ بار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کا صدر کا عمل اور تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا ڈپٹی اسپیکر کا عمل غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق ریٹائرمنٹ کے دو ماہ بعد سابق چیف جسٹس گلزارکی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی بھی معنی خیز ہے، جسٹس ریٹائرڈ گلزار کو چاہیے کہ نگراں وزیراعظم کی اپنی نامزدگی کو مسترد کر دیں۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آئینی بحران پر فل کورٹ بینچ بنائے۔واضح رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد صدر عارف علوی نے وزیر اعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv