Social

ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں،بیٹے موسا مانیکا کا بیان

لاہور (نیوز ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فرح خان سے متعلق کہا ہے کہ فرح خان رہائش کے لیے دبئی چلی گئی ہیں۔ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں، فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھا اچھا نہیں کیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق موسا مانیکا نے کہا ہے کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرح خان 3 اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں ، وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں۔فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ استعمال کیا، فرح خان نے گذشتہ روز ابوظہبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی، فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔فرح خان پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی قریبی سہیلی فرح اور اس کے شوہر جمیل گجر سے روابط رکھنے والے سرکاری افسران کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان افسران کی لسٹ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کی جانب سے کی گئی ایک پریس کانفرنس میں خاتون اوّل کی سہیلی کے بارے میں عائد کئے گئے کرپشن کے الزامات کے بعد تیار کی ہے۔
جس سے سرکاری حلقوں میں ایک چہہ مگوئیاں پھیل گئی ہیں واضح رہے کہ عبدالعلیم خان نے خاتون اوّل کی سہیلی فرح اور اس کے شوہر جمیل گجر پر سرکاری افسران کی تبادلے تقرر اور پوسٹنگ کی مد میں کروڑوں روپے کمانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فرح نامی خاتون اور اس کے شوہر جمیل گجر پر خاتون اوّل سے تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے بنانے کا الزام عائد ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv