Social

اگر پی ٹی آئی والے استعفیٰ دیتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ؛ شہباز شریف

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتقام کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی والے استعفیٰ دیتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس ایوان کو اس کے سنہری اصولوں کے مطابق چلانے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق لیڈر آف دی ہاؤس کا چناؤ کریں گے، مشاورت کے ساتھ مل کر ملک کے عوام کی بلاتفریق حتیٰ المقدور خدمت کریں گے، اب یہ بوجھ ہمارے کاندھوں پر ہے اس مرحلے کو بھی کامیابی سے طے کریں گے ، انتقام کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں ہے اور اگر پی ٹی آئی والے استعفیٰ دیتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے ، قانون اپنا راستہ بنائے گا ، ہمیں غیب یا نیب کا علم نہیں ، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو توڑ کر رہیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے نے پاکستان کے مستقبل ، آئین اور پارلیمنٹ کی خودمختاری کو محفوظ کیا ، عدالت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ماضی کے تمام نظریہ ضرورت کے فیصلوں کو دفن کردیا ، آئندہ قیامت تک کوئی نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لے سکے ، یہ نہ کسی کی ہار ہے نہ کسی جیت، یہ انصاف، آئین، پاکستان اور عوام کی جیت ہے، یہ عدلیہ کی بھی جیت ہے جنہوں نے صرف میرٹ کو سامنے رکھ کر فیصلہ دیا، آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ اس لڑائی میں متحدہ اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کے سربراہان، اتحادیوں اور آزاد اراکین نے حق گوئی کیلئے ہمارا ساتھ دیا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اگلا مرحلہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا ہے، اجتماعی قوت کے ساتھ یہ مرحلہ بھی کامیابی سے طے کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv