Social

سپریم کورٹ کا تاریخی اور خوش آئند فیصلہ ، جس نے پارلیمان کو غیر موثر ہونے سے بچایا، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی اور خوش آئند ہے جس نے پارلیمان کو غیر موثر ہونے سے بچایا۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر تمام جیالوں سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی اور خوش آئند ہے جس نے پارلیمان کو غیر موثر ہونے سے بچایا۔
انہوںنے کہاکہ آئین کی بحالی اور پارلیمان کو بے توقیر ہونے سے بچانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخ میں یاد رکھا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے عمران حکومت کے غیر آئینی اور آمرانہ اقدامات کو مسترد کرنا غیر جمہوری قوتوں کے لئے واضح پیغام ہے۔

انہوںنے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ اب کوئی آئین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرئت بھی نہیں کر سکتا۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ نے آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھنے اور اسکی غلط تشریح کرنے والوں کا ہمیشہ کے لئے راستہ بند کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جنہوں نے قانون توڑا انہیں سزا ملی جنہوں نے آئین توڑا انہیں قانون کے کٹہڑے میں لانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ (آج) ہفتہ کوسلیکٹڈ حکومت کا گھر جانے کا آخری روز ہے، وقت ہے خان صاحب مستعفی ہوکر خود ہی گھر چلے جائیں، عوام کو اس سلیکٹڈ حکومت سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا مل جائیگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv