
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پیکا آرڈیننس کالعدم ہونے پر سیاسی سماجی، صحافی برادری سمیت عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پیکا آرڈیننس کے تحت سیاسی سماجی اور صحافی برادری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔انہوںنے کہاکہ پیکا آرڈیننس آئینی اور بنیادی حقوق کے خلاف تھا جس کے مقصد صرف انتقامی کارروائیاں تھا، پیکا آرڈیننس کالعدم قرار دیکر ہائی کورٹ نے عوام کے بنیادی اور آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔انہوںنے کہاکہ اب جلد نیب کا بھی احتساب شروع ہوگا، لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کرنے والا نیب اب خود احتساب کے جلد قانون کے کٹہرے میں ہوگا
Comments