Social

ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نہیں رہ سکتے۔وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نیوٹرل نہیں رہ سکتے۔انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات تشویشناک اور پریشان کن ہیں،ان کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے، جو لوگ غلط فہمی میں ہیں یہ اندھے خواب دیکھ رہے ہیں، وہ آنکھیں کھولیں ، یہ لڑائی ختم ہونے والی نہیں اس کا انجام کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ذہنی اور سیاسی طور پر تیار ہیں، ووٹنگ ہو گی یا نہیں، اتوار یر پیر کو جائے گی یہ فیصلہ اسپیکر اور قانون ماہرین کو پتا ہے۔آخر میں جھاڑو پھرتی ہوئی دیکھ رہا ہوں، لوگ پاکستان کے اداروں کے بارے میں غلط باتیں کر رہے ہیں،سیاسی حادثے ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بالاآخر الیکشن کرنا ہوں گے کیونکہ شفاف الیکشن پاکستان کی ضرورت نہیں۔

شیخ رشید نے شہباز شریف کے وزیراعظم بنے کے سوال پر کہا کہ ان پر فرد جرم لگنی تھی لیکن ایک وزیراعلیٰ اور دوسرا وزیراعظم بننے جا رہا ہے۔اگر اس ملک میں فرد جرم کے امیدوار وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنیں گے تو من حیث القوم ہمیں دیکھنا ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نیوٹرل نہیں رہ سکتے، پاکستان کی سالمیت کا سوال ہے، ملکی سالمیت اداروں کو بہت عزیز ہے، وہ نیوٹرل ہیں اور رہنا چاہئیے مگر پاکستان کے آگے کوئی چیز جیوٹرل نہیں۔
جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا مشکل ہے ، چاہتے ہیں سارے معاملے پر بحث کی جائے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا معاملے کو پارلیمان میں پیش کریں گے اور بحث کرائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر معاملے میں خود ملوث ہیں تو ظاہر ہے دھمکی آمیز مراسلہ نہیں دیکھیں گے، ایسے کئی لوگ ہیں جو انجانے میں اس سازش کا شکار ہو رہے ہیں، کوشش کریں گے ایسے محب وطن ایم این ایز کو صورتِ حال سمجھا سکے، اسپیکر نے فیصلہ کرنا ہے بریفنگ ان کیمرا کریں گے یا نہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv