Social

دھمکی آمیز خط اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو دکھانے کی منظوری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو دکھانے کی منظوری دیدی ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، مراد سعید، شفقت محمود، شوکت ترین شریک و دیگر شریک ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خط ’ڈی سائفر‘ کرکے اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو دکھایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال میں استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv