
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہوگئی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں بغیر پی ٹی آئی کے منحرف ارکان 174 ووٹ پڑے ہیں ، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد کہا کہ میں اسپیکر کی صدارت پینل آف چیئرمین کے رکن سردار ایاز صادق کو سونپتا ہوں، جس کے بعد پینل آف چیئرمین کے رکن ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔
ایاز صادق نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پڑھ کر سنائی، ووٹنگ کیلئے اسمبلی کے دروازے بند کرائے گئے، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا، نئے قائد ایوان کیلئے عہدے کیلئے کاغذات نامزندگی طلب کرلیے گئے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے 8 مارچ کو ریکوزیشن جمع کرائی تھی اور آئین کے تحت اسپیکر 14 رز کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہے تاہم انہوں نے 14 ویں روز یعنی 21 مارچ تک اجلاس نہیں بلایا جو طلب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تحریک ایوان میں پیش کیے جانے کے 3 سے 7 روز کے اندر اس پر ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔ لیکن 25 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد ہونے والا قومی اسمبلی کا اہم اجلاس معمول کی کارروائی کے بغیر پیر تک ملتوی کردیا گیا تھا، اور اسپیکر نے معمول کی کارروائی کا آغاز کیے بغیر اجلاس پیر 28 مارچ شام 4 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
اسی طرح 31 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی
Comments