Social

ہمارے 95 فیصد ارکان استعفوں کے خلاف ہیں، علی محمد خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) استعفیٰ کسی بھی سیاست دان کا ہتھیار ہوتا ہے لیکن اِس وقت قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا مطلب اپوزیشن کو فِری ہینڈ دینا ، ہمارے 95 فیصد ارکان استعفوں کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا اہم بیان۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مملکت علی محمد خان نے پارٹی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے کی مخالفت کردی۔
پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں گے۔اس حوالے سے علی محمد خان کا کہنا تھاکہ استعفیٰ کسی بھی سیاست دان کا ہتھیار ہوتا ہے لیکن اِس وقت قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا مطلب اپوزیشن کو فِری ہینڈ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 95 فیصد ارکان استعفوں کے خلاف ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ قیادت کے استعفے دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہم مستعفی نہیں ہوں گے جو لوگ مستعفی ہوں گے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوجائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کا مستعفی ہونےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں، جیل کا دروازہ ہم توڑ دیں گے، اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔
لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اسمبلیاں توڑنے کی درخواست کی تھی، آج عمران خان سے کہا اسمبلیوں سے استعفے دے دو، آج تمام چور اکٹھے ہوگئے ہیں، جس شخص پر کل فرد جرم لگنی ہے وہ وزیراعظم بننے جا رہا ہے، یہ پاکستان کے اوپر دھبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی غیرت مندوں اور وفاداروں کا شہر ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، غریب چور کی 10 سال ضمانت نہیں ہوتی، آج لندن میں بہت بڑا مظاہرہ ہوا، اس مہینے میں نقشہ بدلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا اور مودی کو کہا کہ جو قوم 10 ارب میں بک جاتی ہے اس کے لیے تم نے فالکن جہاز لیے، جو لندن سے بیٹھ کر فوج کو گالیاں دیتا تھا وہ غدار ہے، لال حویلی چوروں کیخلاف لال قلعہ بننے جا رہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھی کراچی سے نکلا تھا میں بھی کراچی سے نکلوں گا، رات کی تاریکی میں فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv