Social

قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا ‘ قائم مقام اسپیکر بن گئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا وہ قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر بن گئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا اور اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قاسم سوری قائم مقام اسپیکر بن گئے ہیں اور وہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت بطور قائم مقام اسپیکر کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اسد قیصر نے دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں دکھاتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز خط میرے پاس ہے کوئی اس کو دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے ، ریاست پاکستان کا تحفظ کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے، میں آئین پاکستان کا حلف پابند ہوں ، آج شاید یہ میرا آخری اجلاس ہے جس کو میں چیئر کررہا ہوں ہمیں خود مختاری کے لیے کھڑا ہونے ہوگا۔

بتاتے چلیں کہ عمران خان اب پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے کیوں کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہوگئی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں بغیر پی ٹی آئی کے منحرف ارکان 174 ووٹ پڑے ہیں ، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا ، تحریک انصاف کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد کہا کہ میں اسپیکر کی صدارت پینل آف چیئرمین کے رکن سردار ایاز صادق کو سونپتا ہوں۔
اس کے بعد پینل آف چیئرمین کے رکن ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع کیا ، ایاز صادق نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پڑھ کر سنائی، ووٹنگ کیلئے اسمبلی کے دروازے بند کرائے گئے، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا، نئے قائد ایوان کیلئے عہدے کیلئے کاغذات نامزندگی طلب کرلیے گئے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv