Social

وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،دورانِ پرواز ملکی معا ملات پربھی کام کرتے رہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے دورانِ پرواز کام شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔بدھ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلٰی ہاؤس سندھ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم ایم کیو ایم کے ہیڈ آفس بہادرآباد کا بھی دورہ کریں گے۔شہباز شریف کراچی کے سفر کے دوران پرواز میں ہی کام شروع کر دیا جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کا درد اور فکر ہو تو اس طرح کام کیا جاتا ہے۔

ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ وقت قوم کی امانت ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاباش شہباز شریف۔

۔خیال رہے کہ وزیراعظم کراچی میں وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں کے علاوہ ایم کیو ایم کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت بنانے اور چلانے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ناگزیر قرار دیا تھا ، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی سے پارلیمینٹ لاجز میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر، امین الحق اور جاوید حنیف بھی ملاقات میں شریک ہوئے ، مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا ثناءاللہ ، سعد فیق ، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب نے ملاقات میں شرکت کی ، اس موقع پر گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت بنانے اور چلانے کیلئے ایم کیو ایم کا مضبوط ساتھ ناگزیر قرار دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv