Social

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر الزامات عائد کر دئیے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ میں کنفرم کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرون ملک بیچے۔عمران خان نے یہ تحائف 14کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے۔ قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ ،جیولری ،بریسلیٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھے بھی ایک بار گھڑی ملی تھی جسے میں نے توشہ خانہ میں جمع کرادیا تھا۔مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے کی خبر کی تردید کی تھی۔وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نے کہا کہ ہار بیچنے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں ہوئی اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔
خیال رہے کہ 8 اپریل کو ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ سے وصول کیے جانے والے تحائف کی تفصیل بتائیں گے یا نہیں اسلام آبادہائیکورٹ میں تحائف کی تفصیل بتانے کے خلاف حکومتی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی ۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن 20 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کریں گے۔ حکومت نے سابق وزیر اعظم کے تحائف کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ حکومت کو دلائل کیلئے تین مواقع دے چکی ہے۔ اٹارنی جنرل نے دسمبر 2021 میں دلائل کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی تھی۔خیال رہے کہ انفارمیشن کمیشن نے ایک شہری کی درخواست پر سابق وزیراعظم عمران خان کو تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم حکومت نے انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv