Social

ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

کرچی (نیوز ڈیسک) ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہیں۔ دہائیوں تک سماجی خدمات انجام دینے والی سماجی رہنما بلقیس ایدھی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا "امی نہیں رہیں، دعا کریں"۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی نے ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن کی ذمے داری سنبھال لی تھی۔ بلقیس ایدھی دہائیوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں سماجی خدمات انجام دیتی رہیں۔ مرحومہ پھیپھڑوں کے مرض کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، جہاں جمعہ کے روز وہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv